محمد بشارت
کوٹرنکہ // ضلع راجوری کی 60000ہزار کے قریب آبادی والا علاقہ خواص ڈگری کالج سے محروم ہے جس وجہ سے یہاں کے طلبہ کو کئی کلو میٹر دور سندر بنی، راجوری یا پھر کوٹرنکہ بدھل پہنچنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سیاسی لوگوں نے ہمیشہ خواص کی عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا ہے اور اس علاقہ کی عوام کو ووٹ بینک طور استعمال کیا۔بشین کمار نامی نوجوان نے کہا کہ اسمبلی انتخاب سے قبل خواص کو ڈگری کالج دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خواص تحصیل کی 15پنچاتیں ہیں اور پندہ پنچاتیوں کے طلبہ کو بارہویں جماعت کا امتحان پاس کر کے اعلی تعلیم کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں اور متعدد بچے و بچیاں بارہویں جماعت کے بعداعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ مالی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ سندر بنی ،راجوری یا کوٹرنکہ بدھل کالج نہیں جاسکتے ہیں۔ عوام نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خواص میں ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا جائے تا کہ یہاں کے طلبائ کو پریشانیوں سے چھٹکارا مل سکے۔