بلال فرقانی
سرینگر// محکمہ پولیس میں آئندہ برس یعنی2024میں60کے قریب پولیس افسر اور پراسکیوشن کے عہدوں پر تعینات 7ڈپٹی ڈائریکٹرسبکدوش ہو رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر سیول سروس ضوابط مجریہ1956 کے تحت آئندہ برس جموں کشمیر پولیس (گزیٹیڈ) سروس کے تحت61افسر سبکدوشی کی عمر کو پہنچ رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ افسران سال کے مختلف مہینوں میں سبکدوش ہو رہے ہیں۔ان سبکدوش افسروںمیں15سپر انٹنڈنٹ پولیس،4ایڈیشنل سپر انٹندنٹ آف پولیس اور42ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ آف پولیس شامل ہیں۔محکمہ کے ایک انڈر سیکریٹری مونیش کمار نے اس سلسلے میں تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں2ڈی ایس پی، فروری میں6ڈی ایس پی، مارچ میں4 ایس پی اور 6ڈی ایس پی، اپریل میں11ڈی ایس پی اور5 ایس پی،مئی میں ایک ڈی ایس پی،ایک ایس پی اور2اے ایس پی، جون میں2ڈی ایس پی،جولائی میں ایک ڈی ایس پی،اگست میں ایک ڈی ایس پی،ستمبر میں2 ڈی ایس پی،ایک اے ایس پی اور ایک ایس پی،اکتوبر میں ایک ایس پی، ایک اے ایس پی اور5ڈی ایس پی،نومبر میں ایک ڈی ایس پی اور دسمبر میں ایک ایس پی اور5 ڈی ایس پی نوکریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں۔محکمہ داخلہ کے ڈپٹی سیکریٹری سید یاسر فاروق کے مطابق آئندہ برس محکمہ داخلہ کے7 پراسکیوشن افسر بھی سبکدوش ہونگے،جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر پراسکیوشن گاندربل،بانڈی پورہ مشتاق احمد زرگر،ڈپٹی ڈائریکٹر اننت ناگ ،کولگام و شوپیان محمد شفیع راتھر،ڈپٹی ڈائریکٹر (محکمہ داخلہ کے ساتھ منسلک )اندرجیت لال،ڈپٹی ڈائریکٹر پراسکیوشن انٹی کورپشن بیورو جاوید اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر راجوری،پونچھ،کلبوشن شرما،ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی ڈی ہیڈ کواٹرس رویندر راو اور ڈپٹی ڈائریکٹرجموں بھوپیندر سنگھ شامل ہیں۔