یواین آئی
نئی دہلی// چھ ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنروں نے منگل کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر دروپدی مرمو کو اپنے تعارفی خط پیش کئے ۔صدر نے آئرلینڈ، بوسنیا اور ہرزیگووینا، آرمینیا، ملائیشیا، مالی اور مارشل آئی لینڈ کے سفیروں اور ہائی کمشنرز کے تعارفی خط قبول کئے ۔صدر کو اسناد پیش کرنے والے سفارت کاروں میں آئرلینڈ کے سفیر کیون کیلی، بوسنیا اور ہرزیگووینا کے سفیر ہیرس ہرلی، آرمینیا کے سفیر واہگن عفیان، ملائیشیا کے ہائی کمشنر مظفر شاہ بن مصطفی، مالی کے سفیر بریگیڈیئر جنرل فیلکس ڈائیلو اور مارشل آئی لینڈ کے سفیر الیگزینڈر کارٹر بینگ شامل ہیں۔