۔57 راجیہ سبھا سیٹوںکیلئے ووٹنگ 10 جون کو

 نئی دہلی//الیکشن کمیشن نے اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار، ہریانہ، راجستھان اور آندھرا پردیش سمیت 15 ریاستوں میں اس سال جون اور اگست کے درمیان خالی ہونے والی راجیہ سبھا کی 57 سیٹوں کے لیے ووٹنگ 10 جون کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری شیڈول کے مطابق ان سیٹوں کے لئے نوٹیفکیشن 24 مئی کو جاری کیا جائے گا اور کاغذات نامزدگی 31 مئی تک داخل کئے جا سکیں گے ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم جون کو ہو گی اور 3 جون تک نام واپس لیے جا سکیں گے ۔ ان سیٹوں کے لیے ووٹنگ 10 جون کو صبح 09:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک کرایا جائے گا اوراسی دن شام 5 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی ۔کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹنگ کا عمل 13 جون تک مکمل کرلیا جائے گا ۔کمیشن نے کل ہی کرناٹک قانون ساز کونسل کے گریجویٹ حلقہ کی دو سیٹوں اورٹیچرس حلقہ کی دو سیٹوں کے انتخابی شیڈول کا بھی اعلان کیا ۔ یہ چار سیٹیں 4 جولائی کو خالی ہو رہی ہیں۔( یو این آئی)