عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 15ریاستوں میں راجیہ سبھا کیلئے 56 نشستوں کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ ووٹنگ کا عمل 27 فروری کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگاجبکہ ووٹوں کی گنتی بھی اُسی دن شام 5 بجے ہو گی ۔ الیکشن کمیشن نے یہ اعلان کیا ہے کہ 15 ریاستوں کی 56 سیٹوں کیلئے راجیہ سبھا کے انتخابات 27 فروری کو ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 20 فروری تک ہے۔ ووٹوں کی گنتی 27 فروری کو شام 5 بجے تک ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر بھی اس سے متعلق معلومات شیئر کی ہیں۔ آندھرا پردیش کی 3، بہار کی 6، چھتیس گڑھ کی 1، گجرات کی 4، ہریانہ کی 1، ہماچل پردیش کی 1، کرناٹک اور مدھیہ پردیش کی 4 نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ مہاراشٹر کی 6 سیٹوں پر، تلنگانہ کی 3 سیٹوں پر، اتر پردیش کی 10 سیٹوں پر، اتراکھنڈ کی 1 سیٹ پر، مغربی بنگال کی 5 سیٹوں پر، اڈیشہ کی 3 سیٹوں پر اور راجستھان کی 3 سیٹوں پر۔ بہار میں راجیہ سبھا کی 6 سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیںجبکہ یوپی میں 10 سیٹیں ہیں۔