جموں//حکومت نے 5کے اے ایس افسروں کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری حکمنامہ کے مطابق کسم بڈیال سپیشل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کو ایڈیشنل رجسٹرار کواپریٹو جموں مقررکیاگیا ہے ۔ تنویر اقبال ملک ایڈیشنل رجسٹرار کواپریٹو جموں کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر جموں، محمد نذیر شیخ ڈائریکٹر پنچایتی راج جے اینڈ کے، جو کہ ایڈیشنل ڈی ڈی سی جموں کے عہدہ کے طور پرتعینات تھے، اپنے عہدہ پر ہی بنے رہیں گے۔ پنیت شرما ڈپٹی ایکسائز کمشنر کو ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس سانبہ تعینات کیا گیا ہے ، وہ تاحکم ثانی ڈی سی سٹیٹ ٹیکس انفورسمنٹ نارتھ جموں کا کام کاج بھی دیکھیں گے۔ پنکج کمار شرما جو کہ ایڈیشنل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کے طور زیر تبادلہ تھے، کو ڈپٹی ایکسائز کمشنر ڈسٹلری جموں لگایا گیا ہے ۔