عازم جان
بانڈی پور// ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، ڈاکٹر اویس احمد نے جمعہ کو ایس کے اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں 5ویں ٹی20 اوپن کرکٹ چیمپئن شپ،2023 کا افتتاح کیا۔چیمپئن شپ کا انعقاد ہاشمی کرکٹ کلب بانڈی پورہ نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ اور سپورٹس کونسل جے اینڈ کے کے اشتراک سے کیا ہے۔افتتاحی میچ بانڈی پورہ کرکٹ کلب اور عیدگاہ کرکٹ کلب بانڈی پورہ کے درمیان کھیلا گیا۔ ناک آؤٹ ٹی 20 چیمپئن شپ میں کشمیر بھر سے 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے بات چیت کرتے ہوئے، ڈی سی بانڈی پورہ نے کھیلوں کے جذبے کا مظاہرہ کرنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کو شامل کرنے پر ایونٹ کے منتظمین کو شاباشی دی۔ انہوںنے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے علمی تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور اتھلیٹک سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں ۔