سرینگر// پہلے مرحلے میںجموں کشمیرمیں منظور کئے گئے تمام پانچ میڈیکل کالج اس سال کے آخر تک مکمل کئے جائیں گے۔اس بات کااظہار چیف سیکریٹری ارون کمارمہتہ نے جموں کشمیرمیں قائم کئے گئے نئے میڈیکل کالجوں اور دوایمزاداروں (وجے پورجموں ) اور(اونتی پورہ) کشمیرپرہورہے کاموں کاجائزہ لینے کے دوران ایک میٹنگ میں کیا۔ میٹنگ میں سیکریٹری صحت عامہ،منیجنگ ڈائریکٹرجے کے پی سی سی ،چیف انجینئرتعمیرات عامہ اور دیگرحکام نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران تمام متعلقین پرزوردیاگیا کہ وہ ان کالجوں میں زیرالتواء تمام کاموں جن میں تدریس،انتظامی وہوسٹل بلاک شامل ہیں ،کوجون تک اورمنسلک اسپتالوں کا کام اس سال کے آخر تک مکمل کریں۔اس بات پر بھی زوردیاگیا کہ ان کالجوں میں تدریسی وطبی سرگرمیاں کسی طورمتاثر نہیں ہونی چاہیے۔ہندوارہ اور ادھمپہور میں قائم کئے جارہے دونئے میڈیکل کالجوں کی پیش رفت پربھی میٹنگ میں تبادلہ خیال ہوا۔ان کالجوں میں تعلیمی سرگرمیوں کوشروع کرنے پربھی غور کیاگیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ تمام پانچ میڈیکل کالجوں میں تعلیمی،انتظامی وہوسٹل بلاک تکمیل کے قریب ہیں اور صرف معمولی کام باقی ہیں۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ادھمپورکالج پرکام شروع ہواہے اورہندوارہ کالج کے ٹینڈرکھولے گئے ہیں اور کام جلدالاٹ ہوگا۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ ان پانچ میڈیکل کالجوں کے کام کرنے کے بعدجموں کشمیرمیں سالانہ1100ڈاکٹروں کیلئے نشستیں ہوں گی ۔یہ بھی بتایا گیا کہ ادھمپوراورہندوارہ میڈیکل کالجوں کے قیام کے بعد سالانہ ان کالجوں میں1300طلاب کو داخلہ ملے گا۔اس کے علاوہ وجے پور اور اونتی پورہ کے ایمزمیں مزید200نشستوں پرطلاب کو داخلہ ملے گا۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ ایمزوجے پوراس سال اکتوبرمیں عوام کے نام وقف کیاجائے گاجبکہ ایمزاونتی پورہ2025تک مکمل ہوگا۔