یو این آئی
غزہ// فلسطینی ذرائع کے مطابق شمالی میں منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ژنہوا نے فلسطینی طبی ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیارے نے شمالی غزہ میں واقع بیت حنون میں پناہ گاہ کو نشانہ بنایا جس میں تین فلسطینی ہلاک اور درجنوں خمی ہوئے ۔طبی ذرائع نے بتایا کہ بیت لاہیا کے علاقے میں دو اسرائیلی بمباری میں مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے ۔غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر منیر البرش کا کہنا ہے کہ بہت سے زخمی ہماری آنکھوں کے سامنے دم توڑ چکے ہیں اور ہم ان کے لیے کچھ نہیں کر سکے ، انہوں نے لوگوں سے کوئی بھی کپڑا عطیہ کرنے کی اپیل کردی۔غزہ// اسرائیلی فوج کی بہیمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں تباہ حال فلسطینیوں کو اپنے پیاروں کو دفنانے کیلئے کفن تک نہیں مل رہا۔بے گناہ فلسطینی عوام پر پے سر پے اسرائیلی حملوں میں مزید ہلاکتوںکا سلسلہ جاری ہے ،لاشوں کو دفنانے کیلئے تابوت اور کفن کم پڑ گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے درجنوں افراد کی لاشیں سڑکوں اور ملبے تلے بکھری پڑی ہیں۔ اسرائیل فوج نے گزشتہ48گھنٹوں میں ایک سو پندرہ فلسطینیوں کو ہلاک کردیا جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے بھی سہولیات میسر نہیں۔صہیونی فورسز نے شمالی غزہ کوچھاؤنی بنادیا۔ امداد کی ترسیل بند اور خوراک اور دوائیں ختم ہوگئیں۔اداروں کی جانب سے کہا گیا ہے جاری حملوں کے باعث امدادی ٹیمیں ان لاشوں اور زخمیوں تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔واضح رہے کہ حماس کی مزاحمت جاری ہے ، جبالیہ میں حملہ کرکے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ٹھکانے لگادیا۔ تین بلڈوزروں کو بھی بم مار کر تباہ کردیا۔اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بن گئے ، سی این این کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں میں خود کشیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اسرائیلی فوجی دوبارہ غزہ جانے کو تیار نہیں۔واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 282 ہوگئی ہے ۔الجزیرہ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر غزہ میں اب تک کم از کم 42 ہزار 718 فلسطینی ہلاک بھی ہوچکے ہیں، جن میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔