Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

۔400 تھانوں میں توڑ پھوڑ | 50پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا خدشہ

Towseef
Last updated: August 7, 2024 9:59 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

ڈھاکہ//شورش زدہ بنگلہ دیش میں اقتدار کی تبدیلی کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا ہے ، گزشتہ دو دنوں میں پرتشدد ہجوم نے تقریباً 400 پولیس اسٹیشنوں پر حملہ کیا اور کم از کم 50 قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ یہ بات بدھ کو میڈیا رپورٹس میں کہی گئی ہے ۔ملک میں جاری سیاسی بحران کے درمیان زیادہ تر پولیس اہلکاروں نے محفوظ مقامات پر پناہ لے رکھی ہے ۔ جس کی وجہ سے ملک کے کئی تھانوں میں ایک بھی پولیس اہلکار نہیں ہے ۔ ‘ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق سابقہ عوامی لیگ حکومت کے قریبی سمجھے جانے والے زیادہ تر اعلیٰ عہدیداران انڈرگراؤنڈ ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 400 کے قریب تھانوں کو پرتشدد ہجوم کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں اسلحہ اور گولہ بارود لوٹ لیا گیا اور عمارتوں کو آگ لگا دی گئی۔میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ تھانوں پر حملے پیر کی دوپہر سے رات تک بڈہ، جاتراباری، وتارا، اباڈور، میرپور، نارتھ ایسٹ، محمد پور، شاہ علی اور پلٹن سمیت مختلف پولیس اسٹیشنوں پر شروع ہوئے ۔کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز اور پرتشدد ہجوم کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں کئی پولیس اسٹیشن تباہ ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے کرسیاں، پنکھے ، میزیں اور دیگر اشیاء چرا لیں۔ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، ‘‘کوئی بھی اپنے تھانوں اور دفاتر میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کر پا رہا ہے کیونکہ پیر کو شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور عوامی غم و غصے میں پچاس سے زیادہ پولیس اہلکار اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔’’ڈھاکہ ٹریبیون نے رپورٹ کیا کہ خراب حالات کی وجہ سے ہلاکتوں کی صحیح تعداد غیر یقینی ہے ۔ڈھاکہ کے باہر مقیم ایک پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی کی وجہ سے اسے بحال کرنے میں وقت لگے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 1971 کے بعد ہمیں کبھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

فوج کے اعلیٰ عہدوں میں ردوبدل

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

ڈھاکہ//شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیشی فوج کے اعلیٰ عہدوں میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے ، سابق وزیراعظم کے قریبی میجر جنرل ضیا الاحسن کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔بنگلہ دیش کے سرکاری خبررساں ادارے بنگلہ دیش سنگباد سنگستھا (بی ایس ایس) کے مطابق بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفیٰ ہونے کے بعد فوج میں اعلیٰ سطح پر ردو بدل کی گئی ہے ۔بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ میجر جنرل ضیا الاحسن کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ضیا الاحسن کی جگہ میجر جنرل ردوان الرحمٰن ڈی جی این ٹی ایم سی ہوں گے ۔بنگلہ دیشی فوج کے ترجمان کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سیف العالم کو وزارت خارجہ میں تعینات کیا گیا ہے ، لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمٰن جی او سی آرمی ٹریننگ اور ڈاکٹرائن کمانڈ ہوں گے ۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل احمد تبریز شمس چوہدری کو کوارٹر ماسٹر جنرل آف آرمی تعینات کیا گیا ہے ، لیفٹیننٹ جنرل میزان الرحمٰن شمیم [؟][؟]کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے ، جب کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد شاہین الحق بطور کمانڈنٹ این ڈی سی خدمات انجام دیں گے ۔

برطرف انٹیلی جنس چیف فرار کی کوشش کے دوران گرفتار

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

ڈھاکہ //بنگلہ دیش میں گزشتہ روز عہدے سے ہٹائے گئے انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ضیا الاحسن کو ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ضیا الاحسن کو طیارے سے گرفتار کر کے ڈھاکا چھاؤنی منتقل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ڈھاکا ایئرپورٹ کے رن وے پر اْڑان کے لیے تیار طیارے کو ہنگامی طور پر رن وے سے واپس بورڈنگ برج لایا گیا اور تلاشی لی گئی۔میجر جنرل ضیا الحسن کو گزشتہ روز ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا، وہ مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیشی فوج کے اعلیٰ عہدوں میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی جب کہ سابق وزیراعظم کے قریبی میجر جنرل ضیا الاحسن کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔بنگلہ دیش کے سرکاری خبررساں ادارے بنگلہ دیش سنگباد سنگستھا (بی ایس ایس) کے مطابق بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفیٰ ہونے کے بعد فوج میں اعلیٰ سطح پر ردو بدل کی گئی۔بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ میجر جنرل ضیا الاحسن کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ضیا الاحسن کی جگہ میجر جنرل ردوان الرحمٰن ڈی جی این ٹی ایم سی ہوں گے۔بنگلہ دیشی فوج کے ترجمان کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سیف العالم کو وزارت خارجہ میں تعینات کیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمٰن جی او سی آرمی ٹریننگ اور ڈاکٹرائن کمانڈ ہوں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
یمن میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی نمشا پریا کو بچانے کی ہر ممکن کوشش جاری، حکومت ہند کا بیان
برصغیر
جی ایم سی جموں میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، طبی خدمات بری طرح متاثر
تازہ ترین
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا
برصغیر
ہندوستان نے ٹی آر ایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا کیا خیر مقدم
برصغیر

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

July 18, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل کی صدارتی محل کے قریب بمباری شامی وزارت دفاع اور داخلہ کے 15 اہلکار جاںبحق

July 17, 2025
بین الاقوامی

ایران کی 3ایٹمی تنصیبات میں سے صرف ایک کو شدید نقصان پہنچا

July 17, 2025
بین الاقوامی

بنگلہ دیش میں پرتشدد جھڑپیں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، کرفیو نافذ

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?