عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر کو نئی دہلی میں منعقدہ 4 روزہ بھارت ٹیکسٹائل میلے میں زبردست ردعمل دیکھنے کو ملا۔جموں و کشمیر کے نمائش کنندگان نے خریداروںکی نمایاں تعداد دیکھی، جس کی وجہ سے خاطر خواہ کاروبار ہوا اور 250 سے زائد ممکنہ کاروباری مواقع پیدا ہوئے۔جموں کشمیر پویلین ایک فوکل پوائنٹ بن گیاتھا، جس نے صنعت کے رہنماؤں، حکام اور نمائش کنندگان کی طرف سے ہینڈ لوم، دستکاری اور ٹیکسٹائل کی پیشکش کو تلاش کرنے کے خواہشمند خریداروں کی توجہ مبذول کرائی۔ سٹال کو ٹیکسٹائل، امورصارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر اور کامرس اینڈ انڈسٹری پیوش گوئل دیگر معززین کے ساتھ موجود رہے۔ انہوں نے نمائش کنندگان کے ذریعہ جموں و کشمیر کے مرکزی زیر انتظام علاقے کے فن اور دستکاری کی تعریف کی ہے۔جموں اور کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (JKTPO) نے بھارت میلہ کے پہلے ایڈیشن میں فعال طور پر حصہ لیا، جس کا اہتمام 11 ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پرموشن کونسلوں کے ذریعے کیا گیا تھا ۔