سرینگر//جموں کشمیرمیں تیزرفتار انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے بیرونی ریاستوں میں زیرتعلیم وادی کے طلاب جو لاک ڈائون کی وجہ سے یہاں درماندہ ہیں،آن لائن کلاسوں میں شریک نہیں ہوسکتے۔کے این ایس کے مطابق جنوبی کشمیر کے متعدد طلبہ جو علی گڑھ اور بنگلورووغیرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیںاور لاک ڈائون کی وجہ سے وادی میں ہی درماندہ ہیں،نے کہا کہ ان کے تعلیمی اداروں نے آن لائن کلاسیں شروع کی ہیں تاہم وہ جموں کشمیرمیں 4جی انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کلاسوں میں شامل نہیں ہوسکتے۔مذکورہ طلبہ نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے وادی میں تیزرفتار انٹر نیٹ سروس کو فوری طور بحال کیا جائے۔