۔4آئی اے ایس اور 2آئی پی ایس افسران کی جموں کشمیر میں تعیناتی

بلال فرقانی
سرینگر// مرکزی حکومت نے2آئی پی ایس اور 4آئی اے ایس افسران کو جموں کشمیر میں تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ داخلی امور کے انڈر سیکریٹری راکیش کمار سنگھ کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ کے مطابق اروناچل پردیش سے3آئی اے ایس افسران کے تبادلے عمل میں لاکر انہیں جموں کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے ۔ ان میں2016 بیچ کے آئی اے ایس افسر دیوانش یادو کے علاوہ2017بیچ کے آئی اے ایس افسران اایوشی سودن اور منگا شرما جبکہ دہلی سے2007بیچ کی آئی اے ایس افسر ریشمی سنگھ شامل ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق جن 2آئی پی ایس افسران کے تبادلے عمل میں لاکر جموں کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے ان میں دلی سے2009کے آئی پی ایس افسر اومیش کمار  اور سنجیو کمار یادو شامل ہیں۔حکم نامہ کے مطابق بدھ کو وزارت داخلہ نے مرکزی زیر انتظام خطوںاروناچل پردیش،گواہ اور میزورم کیڈرکے39آئی پی ایس افسراں اور42آئی پی ایس افسراں کے تبادلے عمل میں لائے ۔

 

 

ٹور ازم اور جل شکتی میں 27انجینئروں کے تبادلے

بلال فرقانی

 

سرینگر// انتظامیہ نے محکمہ سیاحت میں انچارج ایگزیکٹو انجینئروں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں جبکہ محکمہ جل شکتی میں6 انچارج  اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کو انچارج ایگزیکٹو انجینئروں کے طور پر تقرری عمل میںلانے کے علاوہ 14انجینئروں کے تبدلے عمل میں لائے گئے۔ محکمہ سیاحت کے سیکریٹری سرمد حفیظ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ہونچھ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے انچارج ایگزیکٹو انجینئروں سریش کمار کو تبدیل کرکے بلوار ڈگیانہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں دستیاب جگہ پر تعینات کیا گیا جبکہ محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر  انچارج ایگزیکٹو انجینئر منظور احمد شیخ کو تبدیل کرکے آر بل ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی  اور انچارج ایگزیکٹو انجینئر فاروق احمد راتھر کو پہلگام ٹورازم ڈیولپمنٹ اٹھارٹی  اور انچارج ایگزیکٹو انجینئر شعیب بشیر خان کو ولر ،مانسبل ٹوارزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں دستیاب جگوں پر پر  انچارج ایگزیکٹو انجینئر تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر انچارج ایگزیکٹو انجینئر راجندر کمار کو بھدرواہ،انچارج ایگزیکٹو انجینئر نیرج کمار کو راجوری اورانچارج ایگزیکٹو انجینئر راجیش کمار کو کشتواڑٹوارزم اتھارٹیوں میں  بالترتیب دستیاب جگہ پر  انچارج ایگزیکٹو انجینئروں کے طور پرتعینات کیا گیا جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹوارزم کشمیر میں تعینات انچارج ایگزیکٹو انجینئر عبدالواہاب میر کو تبدیل کرکے گلمرگ ٹوارزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں تعینات کیا گیا۔ سرمد حفیظ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابقانچارج ایگزیکٹو انجینئر الیکٹرک غلام محی الدین لون کو گلمرگ ٹوارزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی  سے تبدیل کرکے ڈائریکوٹریٹ  آف ٹوارزم کشمیر،انچارج ایگزیکٹو انجینئر سیول لولاب بنگس ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں انچارج ایگزیکٹو انجینئر کے طور پر تقرری عمل میں لائی گئی۔حکم نامہ کے مطابق محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر انچارج ایگزیکٹو انجینئر عبدالرشید صوفی کو تبدیل کرکے لولاب بنگس ٹوارزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی  جبکہ پ توسہ میدان ٹوارزم ڈیولپمنٹ اتھاڑتی  میں جونیئر انجینئر مرزا عرفان سجاد کو،جن کے پاس ایس کے آئی سی سی سرینگر کا اضافی چارج تھا، کو تبدیل کرکے ایم اینڈ ڈبلیو ونگ ڈائریکٹوریٹ آف کشمیر ٹورازم میں تبدیل کیا گیا،تاہم و اپنی ذمہ داریوں کے علاو تا حکم ثانی ایس کے آئی سی سی کا اضافی چارج بھی سنبھالے گے۔ کمشنر سیکریٹری محکمہ جل شکتی ایم راجیو کی طرف سے جاری ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق6اسسٹنٹ انچارج ایگزیکٹو انجینئروں کو اپنی ہی تنخواہ سکیل اور گریڈ میں عارضی طور پر6ماہ یا جب تک ان اسامیوں کو پبلک سروس کمیشن یا محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹیوں کی جانب سے مستقل طور پر پُر نہیں کیا جاتا،عارضی طور پر  انچارج ایگزیکٹو انجینئروں کے طور پر تقرری عمل میں لائی گئی۔ ان انجینئروں میں وریندر کمار گپتا، راجیش چرنگو، رومیش پال، آشیش شرما،جگل کشور نگوترا اور بابو رام شامل ہیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرریاں وقتی طور پر عارضی بنیادوں پر عمل میں لائی گئی ہیں تاکہ انتظامی معامالات پورے ہو سکے،اور ان انجینئروں کو مستقل بنیاد پر ترقی کے موقعہ پر اس بنیاد پر کوئی ترجیج نہیں دی جائے گی۔ آرڈر کے مطابق اس تناظر میں محکمہ میں تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی جس کے تحت ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن سوپور غلام رسول لہروال کو  تبدیل کرکے پی ایچ ای کشمیر کے چیف انجینئر کا ٹیکنکل افسر تعینات کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق انچارج ایگزیکٹو انجینئر ارگیشن ڈویژن ترال نثار احمد کار کو پی ایچ ای ڈویژن کپوارہ،انچارج ایگزیکٹو انجینئر سٹی ڈرینج ڈویژن ایس ایم سی جاوید اقبال کو پی ایچ ڈویژن بانڈی پورہ تعینات کرنے کے علاوہ انچارج ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ڈویژن بانڈی پورہ عبدالخالق قریشی کی خدمات کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ماتحت رکھا گیا۔آرڈر کے مطابق انچارج ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن کپوارہ راجندر کمار شرما کو تبدیل کرکے انکی خدمات کو آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ،انچارج ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ڈویژن کشتواڑ انیل کمار کی خدمات کو جے کے پی ڈی سی کے ماتحت رکھا گیا جبکہ،انچارج ایگزیکٹو انجینئر جموں کشمیر پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن اجے کمار گپتا کی خدمات کو پی ایچ ای ڈویژن کشتواڑ تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر انچارج ایگزیکٹو انجینئر دیپ کمار کی خدمات کو آبپاشی و فلڈ کنٹرول،انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر،آبپاشی ڈویژن بھدرواہ وریندر کمار گپتاکی خدمات کو محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول،انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر،تیکنل افسر برائے سپر انٹنڈنٹ انجینئر ہائیڈرولک سرکل راجوری راجیش چرنگو کو انچارج ایگزیکٹو انجینئر،ڈی آئی کیو سی،انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن سند ربنی آشیش شرما کو انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر،پی ایچ ای ڈویژن بجبہاڑہ، انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن کنڈی سوئم رومیش پال کو انچارج ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ڈویژن سوپور،انچارج  اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر،پی ایچ ای ڈویژن سامبا جگل کشور نگوترا کو انچارج ایگزیکٹو انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول ڈویژن اور انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول ادھمپور کو تبدیل کرکے انچارج ایگزیکٹو انجینئر کے طور پر انکی خدمات کو محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے ماتحت رکھی گئی۔