نئی دہلی//یو این آئی// حکومت کی اگنی پتھ آرمی بھرتی اسکیم کے خلاف ملک کے مختلف مقامات پر پرتشدد مظاہرے میں 340 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق شام 6 بجے تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق احتجاج کے باعث 94 میل ایکسپریس اور 140 مسافر ٹرینیں منسوخ کی گئیں جب کہ 65 میل ایکسپریس اور 30 مسافر ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ ہوئیں۔افسران کے مطابق 11 میل ایکسپریس ٹرینوں کا راستہ تبدیل کیا گیا۔ اس طرح سے 340 ٹرینیں احتجاج کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔