یو این آئی
کابل// گزشتہ دو دنوں میں کل 325 افغان مہاجرین کو ترکی سے افغانستان بھیجا گیا ہے۔یہ اطلاع اتوار کو افغانستان کی وزارت برائے مہاجرین اور وطن واپسی کے ایک بیان میں دی گئی۔وزارت نے کہا کہ دستاویزی اور غیر دستاویزی دونوں افغان تارکین وطن جمعہ اور ہفتہ کو کابل کے ہوائی اڈے پر پہنچے۔ وزارت نے کہا کہ وہ واپس آنے والوں کیلئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی سے ملک بدر کیے گئے تمام افغان مہاجرین کو حمایت اور مدد کے لیے اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے پاس بھیجا گیا ہے۔ا