بارہمولہ// بارہمولہ میں جمعہ کو مسلسل دوسرے روز بھی3مقامی جنگجوئوں کی ہلاکت کیخلاف تعزیتی ہڑتال رہی ۔ہڑتال کے نتیجے میں قصبہ سمیت دیگر علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ۔ بنر بارہمولہ میں بدھ کو جاں بحق ہوئے3مقامی جنگجو نوجوانوں کی ہلاکت پر کل دوسرے روز بھی ہڑتال رہی جبکہ جمعہ کو بارہمولہ کے بیشتر بازاروں میں دکانات ،کاروباری ادارے اور تجارتی مراکز بند رہے اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہا ۔ہڑتال کے باعث بارہمولہ قصبہ اور دیگر علاقوں میں ہو کا عالم رہا ۔ادھر جاں بحق جنگجوئوں کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیتی پرسی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔اس دوران دعائیہ وتعزیتی مجالس کا اہتما م بھی کیا گیا۔