عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
غزہ //جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے مرحلے میں حماس نے 3 اور اسرائیل نے 369 فلسطینی قیدی رہا کردیے ۔ رہائی سے پہلے اسرائیلی فوج نے فلسطینی قیدیوں کو یہودی مذہبی نشان والی ٹی شرٹس پہنا دیں، جن پر ہم نہ بھولیں گے نہ ہی معاف کریں گے کی عبارت درج تھی۔حماس نے اسرائیل کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔ رام اللہ اور غزہ میں خان یونس پہنچنے پر فلسطینی قیدیوں کا پْرجوش استقبال ہوا اور لوگ برسوں بعد اپنے پیاروں سے مل کر ا?بدیدہ ہوگئے اور ان سے لپٹ گئے۔اس سے قبل حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو خان یونس میں منعقد کی گئی باقاعدہ تقریب میں ریڈ کراس کے حوالے کیا، ریڈ کراس کی اہلکار نے یرغمالیوں کی رہائی کی دستاویزات پر دستخط بھی کیے۔یاد رہے کہ اس سے قبل حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درا?مد روک دیا تھا تاہم مصر اور ترکی کی جانب سے فریقین کو معاہدے پر عمل درا?مد پر ا?مادہ کیا گیا جس کے بعد مزید یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو سکی۔
غزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ پیچیدہ: امریکی سفیر
یو این آئی
واشنگٹن//امریکی سفیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ پیچیدہ ہے مگر شروع ہوجائے گا۔مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے ‘فاکس نیوز’ کو بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ پہلے مرحلے کے مقابلے میں تھوڑا زیادہ پیچیدہ ہے لیکن دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے ۔الجزیرہ کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے اسرائیل کے ‘چینل 12’ کو یہ بھی بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ اس کے دوسرے مرحلے کے نتیجے میں یرغمالیوں کو رہا کیا جائے اور زندگیاں بچائی جائیں اور اس سے امن قائم ہوسکتا ہے ۔اسٹیو وٹکوف نے مزید کہا کہ انہوں نے آج صبح اسرائیلیوں، قطریوں اور مصریوں سے ایک شیڈول طے کرنے کے بارے میں بات کی جس کے مطابق ہم دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا آغاز کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ‘ہر کوئی اس کو قبول کر رہا ہے لہٰذا امید ہے اسی ہفتے یہ ہونے جا رہا ہے ’۔ریں اثنا، خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مشرق وسطیٰ میں امریکی سفیر اسٹیو وٹکوف کو بتایا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اسرائیلی مذاکراتی ٹیم آج قاہرہ روانہ ہوگی۔
اسرائیلی فوج 18فروری تک لبنان سے نکل جائے :حزب اللہ
یو این آئی
بیروت// لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کو 18 فروری کی ڈیڈ لائن تک لبنان سے مکمل طور پر نکل جانا چاہیے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے تحت اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان سے انخلا کیلیے 60 دن کی مہلت دی گئی تھی۔ اکتوبر 2023 میں اسرائیل فوج حزب اللہ کے خلاف کارروائیوں کیلیے جنوبی لبنان میں داخل ہوئی تھی۔بعدازاں ڈیڈ لائن کو بڑھا کر 18 فروری 2025 تک کیا گیا جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں پانچ چوکیوں پر فوج رکھنے کی درخواست کی ہے ۔آج ٹیلی ویژن پر نشر تقریر میں سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے دشمن کو پیغام دیا کہ اس کو 18 فروری تک مکمل طور پر یہاں سے نکل جانا چاہیے ، بعد میں اس کے پاس کوئی بہانہ نہ ہوگا کیونکہ یہ ایک معاہدہ ہے ۔نعیم قاسم نے کہا کہ 18 فروری کے بعد لبنانی سرزمین پر کسی بھی اسرائیلی فوجی کی موجودگی کو قبضہ تصور کیا جائے گا، ہر کوئی جانتا ہے کہ قبضہ کرنے کا انجام کیا ہوتا ہے ۔بدھ کے روز اسرائیل کے پبلک براڈکاسٹر نے بتایا کہ امریکا نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی طویل مدتی موجودگی کی اجازت دے دی ہے ۔نعیم قاسم کی تقریر نشر ہونے کے دوران اسرائیلی فوج نے لبنان کی مشرقی وادی بیکا میں تین فضائی حملے کیے ۔سربراہ حزب اللہ نے لبنانی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بیروت میں ایرانی پروازوں کی لینڈنگ پر پابندی پر نظر ثانی کرے ۔
ایال ضمیر اسرائیلی آرمی چیف مقرر
یو این آئی
تل ابیب//اسرائیلی فوج کے میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی کابینہ کی جانب سے میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے ، جو ایال ضمیر کی تقرری کا سب سے آخری مرحلہ تھا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایال ضمیر وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، انہیں سابق اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی کے استعفے کے بعد آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایال ضمیر ماہ 5 مارچ کو اسرائیلی فوج کے 24 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھالیں گے ۔ میجر جنرل تامیر یدائی کو نئے آرمی چیف کا نائب مقرر کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ تمام قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو’جہنم کے دروازے ‘کھل جائیں گے ۔الجزیرہ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جب اسرائیل غزہ کے حوالے سے اپنی پالیسی کی بات کرتا ہے تو اسرائیل امریکا کے ساتھ مکمل تعاون کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک مشترکہ حکمت عملی ہے اور ہم ہمیشہ اس حکمت عملی کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے ، یقینی طور پر اگر ہمارے تمام یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو جہنم کے دروازے کھولے جائیں گے ۔