یو این آئی
نیویاری //اقوام متحدہ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 338,000 سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری کارروائیوں میں بین الاقوامی جنگی قوانین کا احترام کرے ۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (اوچا) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2.3 ملین افرا میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔ کل بدھ کی سہ پہر تک 75,000 مزید افراد بے گھر ہو گئے تھے جس کے بعد بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔دریں اثناء بدھ کے روز امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل سے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی سے حماس کے حملے کے جواب میں “جنگ کے قوانین” کا احترام کرے ۔ انہوں نے ایران کو موجودہ تنازع میں مداخلت کے نتائج سے خبردار کیا ہے ۔