سرینگر //محکمہ موسمیات نے29اور 30جنوری کی درمیانی شب سے وادی میں ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس مہینے کی 29اور 30تاریخ کی درمیانی رات سے ہلکی اور بھاری بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگا۔ ‘‘ سونم لوٹس نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں بھاری بارش اور برف باری ہوگی جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی اور درمیانی درجے کی بارش یا برفباری ہونے کا امکان ہے۔ سونم لوٹس نے بتایا کہ 29اور 30تاریخ کی درمیانی رات کو اگر ٹھنڈرہی تو میدانی علاقوں میں بھاری برف باری کا بھی امکان ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے افسران کا کہنا ہے کہ لداخ کے کرگل ضلع میں درجہ حرارت میں بہتری درج کی گئی مگر یہ تب بھی منفی 17درج کیا گیا ۔کرگل ضلع وادی کا سب سے سرد ترین ضلع رہا جبکہ دوسرے نمبر پر لہہ رہا جہاں درجہ حرارت منفی 10رہا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.7رہا ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے قاضی گندڈمیں رات کا درجہ حرارت منفی 5رہا جبکہ ککر ناگ میں درجہ حرارت منفی 1.8درج کیا گیا۔ ادھر شمالی کشمیر کے کپوارہ میں درجہ حرارت منفی 4.7ریا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ معروف سیاحتی مقام پہلگام میں بھی سخت سردی کا سلسلہ جاری ہے اور وہاں امرناتھ بیس کیمپ پر درجہ حرارت منفی 5.8درج کیا گیا جبکہ گلمرگ میں رات کا کام سے کم درجہ حرارت منفی 7درج کیا گیا۔