عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر انتظامیہ نے 26 نومبر 2025 کو یوم آئین، جسے سمودھن دیوس بھی کہا جاتا ہے، کے لیے وسیع پیمانے پر منانے کا حکم دیتے ہوئے ایک سرکیولرجاری کیا ہے۔یہ دن ہندوستان کے آئین کو اپنانے کی یاد میںمنایا جاتا ہے۔سرکیولرکے مطابق، تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں، اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پبلک سیکٹر یونٹوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئینی اقدار کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرگرمیوں کے ساتھ صبح 11:00 بجے تمہید پڑھنے کی تقریبات منعقد کریں۔