Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

۔26جنوری ۔تحفظ ِجمہوریت کے پیغام کا دن حق نوائی

Mir Ajaz
Last updated: January 26, 2023 12:00 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

 مجاہد عالم ندوی

یوم جمہوریہ ملک ہندوستان کی ایک قومی تعطیل ہے ، جسے ملک بھر میں بڑے دھوم دھام ، شان و شوکت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ، کیونکہ آج کا دن وہ دن ہے ، جب کہ ہمارا ملک ایک جمہوری ملک بنا ، جمہوریت کا معنی ہوتا ہے ، ایسی حکومت جو عوام کے لیے ہو ، عوام کے ذریعے ہو ، اور عوام کے لیے ہو ، اور سب سے اہم بات یہ کہ ہمارے ملک کا قانون ہمارے ملک کا آئین بھی آج ہی کے دن نافذ ہوا تھا ۔
کیونکہ ہمارے ملک کو آزاد کرانے کے لیے خصوصاً علماء کرام اور عموماً تمام مذاہب کے لوگوں نے ملک کی آزادی کی لڑائی لڑیں ، اور پندرہ اگست 1947 عیسوی کو ہمارا ملک آزاد ہوا ۔ لہٰذا ملک کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے ایک دستور ، ایک آئین ضروری تھا ، کیونکہ یہاں پر مختلف مذاہب کے ماننے والے اور مختلف قبیلے و خاندان سے تعلق رکھنے والے اور مختلف ذات کے چاہنے والے اور ماننے والے لوگ رہتے ہیں ۔ اس لیے ہمارے علماء کرام کی رہنمائی و قیادت اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی صدارت میں دو سال گیارہ مہینے اٹھارہ دن میں ہمارے ملک کا آئین تیار کروایا گیا اور 26 جنوری 1950 عیسوی کو اسے نافذ کر دیا گیا ۔

ہمارے آئین میں انسانی حقوق کے تحفظ کی مختلف دفعات کے باوجود بڑے پیمانے پر وطن عزیز میں انسان کے بنیادی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے ۔ غرض وطن عزیز میں اقلیتوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔

کسی بھی جمہوری نظام کی کامیابی اور خوبصورتی کا راز اس بات میں مضمر ہے کہ اس کے سائے میں سانس لینے والے شہریوں کے ساتھ عدل و انصاف اور برابری و مساوات کا معاملہ کیا جائے ، امن و سکون کا ماحول ہو ، اصول و قوانین کی بنیاد پر حکمرانی ہو اور تمام ادیان و مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے دینی شعائر اور اصول و عقائد کی روشنی میں زندگی گزارنے کی آزادی ہو ، مذہبی آزادی میں حکومتیں دخل انداز نہ ہوں اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا جذبہ ہر حکومت کے پیشِ نظر ہو ۔ ہمارا ملک ہندوستان جو دنیا کا سب سے عظیم جمہوری ملک ہے ، اس کا دستور اپنے ہر شہری کو مذہبی آزادی اور تمام طبقات کو یکساں حقوق و مواقع کی ضمانت فراہم کرتا ہے ، دستورِ ہند میں مذہبی اقلیات کے لیے خاص رعایتیں بھی دی گئی ہیں ، جن کی حفاظت اور یقین دہانی ملک کے ہرفردکی ذمّہ داری اور فرض منصبی ہے ۔

مگر افسوس یہاں وقتاً فوقتاً امن و شانتی کو برباد کرنے اور فرقہ واریت پھیلانےاور نفرت کو بڑھاوا دینے ، مذہب کے نام پر سیاست کرنے ، اخلاقی قدروں اور اس کے معنی و مفہوم کو بدل ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ آزاد ہندوستان کا شہری ہونے کی حیثیت سے سیکولر انڈیا کو بچانے کے لیے آئین کو زندہ و جاوید رکھنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔ ملک کی موجودہ صورت حال یہ ہے کہ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے ، جی ایس ٹی ، نوٹ بندی پھر لاک ڈاؤن نے تاجروں کی کمر توڑ ڈالی ہے ، کسان احتجاج و خودکشی کرنے پر مجبور ہیں ، نوجوان بےروزگاری کے عالم میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔

آخیر میں مجھے دستور ساز کمیٹی کے سربراہ معروف و مشہور لیڈر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی وہ بات یاد آ رہی ہے ، جو انہوں نے آئین ساز اسمبلی میں آئین کا مسودہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ دنیا کا کوئی بھی قانون کامل نہیں ہو سکتا ، اس کو مؤثر اور قابل استعداد بنانا ، روبہ عمل لانے والے افراد اور اداروں کی نیت پر منحصر ہے ، اسی تقریر میں انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایک اچھے سے اچھا آئین بھی اگر نا اہل اور بے ایمان کے ہاتھ لگ جائے تو بد سے بدتر ثابت ہو سکتا ہے ، لیکن اس کو چلانے والے اداروں کے ذمّہ دار اگر ذہین فراخ دل اور بامروت ہوں تو خراب سے خراب تر آئیں بھی اچھا ثابت ہو سکتا ہے ‘‘ ۔

یوم جمہوریہ ہر سال آتا ہے اور تحفظ جمہوریت کا پیغام دیتا ہے اور جمہوریت کے تحفظ کے عہد کی تجدید کراتا ہے ، اور کہتا ہے کہ اگر جمہوریت محفوظ ہے تو پھر جشن یوم جمہوریہ یہ میرا اور تمہارا حق ہے، اگر جمہوریت خطرہ میں ہے تو پھر جشن یوم جمہوریہ منانا کسی مذاق سے کم نہیں ہے۔ ، اس لیے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہر شہری کو دستور کی حفاظت اور جمہوریت کی بقا کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کا عہد کرنا چاہیے ، اور یاد رکھنا چاہیے کہ پہلے ہم نے آزادی کے لیے لڑائی لڑی تھی ، اور اب دستور بچانے کے لیے جد و جہد کرنا ہے ۔ (رابطہ۔ : 8429816993)

[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں
تازہ ترین
ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
تازہ ترین
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ
تازہ ترین
فوجی کارروائی اچانک رک جانے سے ہم نے موقع گنوا یا، مودی ٹرمپ کے بیان پر جواب دیں: کانگریس
برصغیر

Related

کالممضامین

پونچھ اور پہلگام | درد کے سائے میں انسانیت کا چراغ صدائے سرحد

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ بندی کمزوری نہیں ،طاقت کا ثبوت زاویہ نگاہ

May 13, 2025
کالممضامین

ہندوپاک کشیدگی اور بے پناہ تباہی | سرحد کے آرپارموت و تباہی کی المناک تاریخ رقم گردش دوراں

May 13, 2025

ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?