پرویز احمد
سرینگر // آل انڈیا آیورویدک کانگریس آج سے سرینگر میں ’’ آیورویدک تہوار کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔ آیورویدک تہوار کے سلسلے میں جانکاری دینے کیلئے بدھ کو کرن نگر میں منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر آیوش ڈاکٹر موہن سنگھ نے بتایا کہ محکمہ آیوش جموں و کشمیر میں آیورویدا کو بڑھاوادینے اور لوگوں کو آیورویدک طرز علاج کو عام کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھا رہا ہے اور وادی میں آج یعنی 15سے 17سمبر تک منعقد ہونے والا’’ آیورویدا تہواد ‘‘بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ ڈاکٹر موہن سنگھ نے بتایا کہ محکمہ آیوش میں پچھلے 25سال کے دوران ڈاکٹروں کی ترقی نہیں ہوئی تھی لیکن ہم نے 36ڈاکٹروں کو ترقی کے حکم نامہ جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ خوش خبری کی بات یہ ہے آج مزید ڈاکٹروں کی ترقی کے احکامات صادر کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آیوش نے جموں میں ایک یوگا سینٹر کا قیام عمل میں لایا ہے اور کشمیر صوبے میں بھی اس سلسلے میں یوگا سینٹر پر کام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی محکمہ نے کشمیر میں آیوش طرز علاج کو ترقی دینے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ تہوار میں آیوش صنعت سے وابستہ افراد کے علاوہ نیشنل میڈیسنل پلانٹ بورڈ کے نمائندے بھی شامل ہوگے جبکہ اس میں ملک کی دیگر ریاستوں سے آئے 600سے زائد نمائندے حصہ لیںگے۔