بانڈی پورہ //اجس بانڈی پورہ میں 25سال قبل بی ایس ایف کے ہاتھوں مارے گئے 5 شہریوں کی یاد میں مکمل ہڑتال رہی۔ 1992 میں اجس کی مرکزی جامع مسجد کے صحن میں شب معراج کی رات بی ایس ایف اہلکاروں نے محاصرہ کر لیا تھا اس کے بعد احتجاج کرنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں چار نہتے شہری عبدالرحیم راتھر عبدالرشید گنائی محمد مقبول راتھر محمد سلطان لون موقعہ پر ہی جانبحق ہوگئے تھے جبکہ ولی رحمان خان کوتشدد کے ذریعے مارا گیا ہے ۔جاں بحق افراد کی یاد میں کل اجس میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق یکم فروری1992 کوبی ایس ایف نے اجس علاقہ کا کر یک ڈائون کیا جس کے بعد لوگوں کو حکم دیا گیا کہ وہ شناختی پریڈ کے لئے اپنی گھروں سے باہر آئیں ‘‘لوگوں کو گھروں سے نکال کر مر کزی جامع مسجد کے احا طے میں جمع کرایا گیا۔ ا س دوران شنا ختی پر یڈ کے ساتھ ہی بی ایس ایف اہلکاروں نے کر یک ڈا ئون میں بیٹھے لوگوں پر اندھا دھند فا ئر نگ شروع کردی ۔انہوںنے کہا کہ25سال گذرنے کے بعد بھی اس اجتماعی قتل میں ملوث گناہ گار کھلے عام گھو م رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ مہلوکین کے لواحقین آج بھی انصاف کی دہائی رہے ہیں۔