کوٹرنکہ/ / کوٹرنکہ ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک خاتون جھلس گئی۔لوہرکنڈی میں اس وقت شورغل برپا ہوا جب محمد ظفر کے گھر میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس کی لپیٹ میں ان کی اہلیہ تسلیمہ بیگم عمر 25سال آکر بری طرح سے جھلس گئی۔خاتون کی نازک حالت کودیکھتے ہوئے اسے راجوری ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں وہ زیر علاج ہے ۔مقامی لوگوںنے ایک بار پھر کوٹرنکہ میں فائرسروس کا انتظام نہ ہونے پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر یہاں آگ کی واردات رونما ہوجائے تو اسے بجھانے کیلئے 40کلومیٹر دورراجوری سے گاڑی آتی ہے اور تب تک سب کچھ تباہ ہوچکاہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ اس طویل سفر کو طے کرنے میں گاڑی کو 2 گھنٹے لگتے ہیں ۔