سرینگر //ایڈیشنل ڈی جی پی آرمڈ جے اینڈ کے ایل موہنتی نے آج جے کے اے پی کے2300 کانسٹبلوں کو سلیکشن گریڈ کانسٹبلوں کے طور پر ترقی دینے کے احکامات صادر کئے۔ ترقی پانے والوں میں جموں اینڈ کشمیر آرمڈ پولیس کے وہ اہل کانسٹبل شامل ہیں جو2003 کے وسط تک بھرتی کئے گئے ہیں۔اے ڈی جی پی نے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں اور اُن کے کنبوں کو مبارک باد دی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں آرمڈ پولیس ہیڈ کوارٹر نے مختلف سطحوں پر2640 پولیس اہلکاروں کو ترقی سے نوازنے کے احکامات صادر کئے۔