جاوید اقبال
مینڈھر //جموں وکشمیر پولیس نے پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن میں 20برسوں سے مفرور مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او مینڈھر انسپکٹر منظور کوہلی کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے مینڈھر میں درجہ ایک معاملے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے مہم شروع کی جس کے دوران ملزم محمد رشید ولد سخی محمد سکنہ چھجلہ منکو ٹ کو گرفتار کرلیا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکور ہ ملزم درجہ ایف آئی آر زیر نمبر134/2002میں مطلوب تھا تاہم پولیس کی جانب سے شروع کر دہ مہم کے دوران مذکورہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ۔