اشرف چراغ
کپوارہ// ضلع کپوارہ میں دھان کی پنیری لگانے کا کام اگرچہ زوروں پر ہے تاہم کئی ایک علاقوں میں پنیری تو لگائی گئی لیکن اب کھیتو ں کو سیراب کرنے کے لئے پانی نہیں ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ہلمت پورہ میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد آرم باغ ہلمت پورہ آبپاشی کوہل کو بھی نقصان پہنچ چکا ہے اور کھیتی با ڈی کے سیزن کے ساتھ ہی نہر کی مرمت کے لئے محکمہ سے رجو ع کیا گیا لیکن محکمہ نے تا حال اس آبپاشی نہر کی مرمت کا کام عمل میں نہیں لایا جس کی وجہ سے کسانو ں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگو ں نے بتایا کہ دو ہزار کنال پر مشتمل دھان کی زرعی اراضی سینچائی کے لئے ترس رہی ہے ۔مقامی لوگو ں نے بتایا ہلمت کے کے آرم باغ میں دھان کی پنیری تو لگائی گئی لیکن اب دھان کے کھیت سوکھ گئے کیونکہ سینچائی کرنے کے لئے پانی نہیں ہے کیونکہ جس آ بپاشی نہر سے دو ہزار کنال پر مشتمل ارا ضی کی سینچائی کی جاتی ہے وہ حالیہ سیلاب سے نقصان سے دو چار ہے جس کی وجہ سے کسانو ں میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے ایکز کیٹو انجینئر محکمہ فلڈ اینڈ اری گیشن کپوارہ ڈویژن آصف علی مسعودی نے کہا کہ متعلقہ ٹھیکدار کو اس بارے میں کہا گیا کہ وہ نقصان زدہ کول کی فوری طور مرمت کرے اور انہو ںنے یقین دلایا کہ دو روز کے اندر اندر آبپاشی نہر کی مرمت کی جائے گی تاکہ کسان بروقت دھان کی پنیری کی سینچائی کریں گے ۔