سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/سپیکر عبدالرحیم راتھر آج یعنی جمعہ کی صبح2نو منتخب ایم ایل ایز کو حلف دلائیں گے۔سپیکر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے منتظر مہدی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی دیویانی رانا کو صبح 11 بجے اسمبلی کمپلیکس میں حلف دلائیں گے۔منتظر مہدی بڈگام اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے ہیں، جب کہ دیویانی رانا نگروٹا سے جیتیں۔ان دو نشستوں کو پر کرنے کے بعد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی تعداد 90 ہو گئی ہے۔ ایوان میں نیشنل کانفرنس کے پاس 41 ایم ایل اے ہیں، بی جے پی کے 29، کانگریس کے چھ، پی ڈی پی کے چار، جبکہ پیپلز کانفرنس، سی پی آئی(ایم) اور عام آدمی پارٹی کے پاس ایک ایک ایم ایل اے ہے۔ اس کے علاوہ 7 آزاد ایم ایل اے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کو یہ بھی اختیار حاصل ہے کہ وہ پانچ ممبران دو خواتین، دو مہاجرین کے نمائندے، اور ایک رکن پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کی نمائندگی کرنے والا اسمبلی کے لیے نامزد کریں ۔