گاندربل//بانڈی پورہ کے حاجن قصبہ میں 2کمسن جنگجوئوں کی یاد میں منگل کو تیسرے روزبھی تعزیتی ہڑتال رہی ۔ مجہ گنڈ میں جاں بحق مدثر رشید پرے اور ثاقب اقبال شیخ کی یاد میں حاجن اور اسکے مضافات میں منگل کو مکمل بند رہا ۔ حاجن قصبے اور اسکے مضافاتی علاقوں میں تمام طرح کے دکانات ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا ۔