عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر نے جمعہ کو جموں میں دو نو منتخب ایم ایل اے کو حلف دلایا۔قانون سازوں میں بڈگام سے پی ڈی پی کے آغا منتظر مہدی اور نگروٹہ سے بی جے پی کی دیویانی رانا شامل ہیں۔انہوں نے حال ہی میں جموں و کشمیر کی خالی نشستوں کے لیے ہوئے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ۔ دیویانی رانا نے بی جے پی کے لیے نگروٹا سیٹ برقرار رکھی اورنیشنل پینتھرس پارٹی کے امیدوار ہرش دیو سنگھ کو شکست دی۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے آغا منتظر مہدی نے بڈگام سیٹ پر این سی کے آغا محمود کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔