عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ریجنل آفس کشمیر کی جانب سے ضلع سری نگر کے 5 مختلف مقامات پر ای پی ایف او کا ایک آؤٹ ریچ پروگرام “ندھی آپکے نکٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ونے کمار ریجنل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر-II/ آفیسر انچارج کشمیر ڈویژن اور علاقائی دفتر کشمیر کے دیگر عہدیداروں کی قیادت میں یہ تقریب بیک وقت انڈسٹریل اسٹیٹ کھمنوہ، انڈسٹریل اسٹیٹ زینہ کوٹ، انڈسٹریل اسٹیٹ شالٹینگ، انڈسٹریل اسٹیٹ باغی علی مردان خان اور انڈسٹریل اسٹیٹ صنعت نگرمیں منعقد ہوئی۔ پروگرام کا مقصد تنظیم اور اس کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔ آگاہی پروگرام شکایت کے ازالے کے پلیٹ فارم اور آجروں اور ملازمین کے درمیان معلومات کے تبادلے کے طور پر کام کرتا ہے۔ پروگرام نے ممبران کو موقع پر مختلف رہنمائی/خدمات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی ۔شرکاء کو ELI اسکیم کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور آجروں اور ملازمین کو مراعات فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ حکومت وزیراعظم کے پیکج کے حصے کے طور پر ’روزگار سے منسلک ترغیب‘ کے لیے 3 اسکیمیں نافذ کرے گی۔جس سے 210 لاکھ نوجوانوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ ELI اسکیم مینوفیکچرنگ سیکٹر میں اضافی روزگار کی ترغیب دے گی جو کہ پہلی بار ملازمت کرنے والے ملازمین کے روزگار سے منسلک ہے جس سے 30 لاکھ نوجوانوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ ELI اسکیم کا مقصد 2 سال کی مدت میں ملک میں 2 کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ تقریب میں ضلع سری نگر کے مختلف اداروں کے آجروں اور ملازمین کی بھرپور شرکت دیکھی گئی۔ سیشن کے دوران شرکاء کو ای پی ایف اور متفرق پروویڑنز ایکٹ 1952، ملازمین کی پنشن سکیم 1995 اور لنکڈ انشورنس سکیم 1976 کی دفعات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ EDLI کے تحت بیمہ کے فوائد کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔کیمپ میں پنشن سے متعلق مسائل/شکایات کے لیے ایک خصوصی پنشن ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا تھا۔