عظمیٰ نیوز ڈیسک
سڈنی //آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی امپائرز کی لیجنڈری جوڑی بروس آکسنفورڈ اور پال ولسن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔دونوں معزز امپائرز نے کرکٹ آسٹریلیا کے ایلیٹ امپائرنگ پینل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ویسٹرن آسٹریلیا اور کوئنز لینڈ کے درمیان جمعہ کو شروع ہونے والا مارش شیفیلڈ شیلڈ میچ، کرکٹ آسٹریلیا کے لیے دنوں کا آخری میچ ہوگا۔63 سالہ آکسنفورڈ نے 70 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی جن میں خواتین کے آٹھ ٹیسٹ بھی شامل ہیں جبکہ انھوں نے 109 مینز اور ویمنز ون ڈے میں بھی خدمات انجام دیں۔جنوری 2021 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے سے قبل انھوں نے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں 13 سال گزارے۔