۔2،3اور 4اکتوبر کو ہلکی بارش کا امکان

سرینگر//محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے کے 3کے دوران وادی کے چند مقامات پر ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 28اور 29ستمبر کو جموں کے کچھ ایک مقامات پر ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں لیکن وادی میں اس طرح کے امکانات کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمی نظام اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ 2،3اور 4اکتوبر کو وادی کے چند ایک جگہوں پر ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے اور اسکے بعد آسمان ابر آلود بھی رہے گا اور دھوپ بھی نکلے گی۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے وسط تک موسم خشک رہیگا اور اس دوران درجہ حرارت 32ڈگری تک جا سکتا ہے۔جموں صوبے کے بارے میںانہوں نے کہاکہ وہاں کہیں کہیںہوائیں چلنے کیساتھ ساتھ درمیانہ درجے کی بارش کاامکان ہے،تاہم جموں صوبے میں بھی موسم مجموعی طورپرخشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کشمیروادی میں رات کادرجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے ۔ اتوار اورسوموارکی درمیانی رات سرینگرمیں 14.8، قاضی گنڈمیں 12.3، پہلگام میں11.5،کوکرناک میں11.7، کپوارہ میں 13.1جبکہ گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت9ڈگری سلشیس ریکارڈکیاگیا۔