سری نگر//یو این آئی// سری نگر کے شہر خاص علاقے میں جمعے کے روز کاروباری ادارے بند رہے تاہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری رہی جبکہ نوہٹہ میں واقع وادی کشمیر کی سب سے بڑی اور قدیم ترین عبادت گاہ تاریخی جامع مسجد کے محراب و منبر مسلسل 19ویںجمعہ کو خاموش ہی رہے ۔شہر خاص کے بعض علاقوں کے بازاروں میں تمام دکان بند تھے ۔ تاہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری تھی اور نجی و مسافر بردار گاڑیاں اچھی طرح سے چل رہی تھیں۔شہر کے خاص کے نوہٹہ، گوجوارہ، بہوری کدل، راجوری کدل، نالہ مار مارکیٹ، زینہ کدل مارکیٹ، جامع مارکیٹ بند تھے اور ان علاقوں میں حساس جگہوں پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا تھا۔