عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// مرکزی حکومت نے ستمبر میں پارلیمنٹ کا ایک خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے جمعرات کو کہا کہ حکومت نے 18 اور 22 ستمبر کے درمیان پانچ دنوںکیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا ہے۔تاہم9 اور 10 ستمبر کو قومی دارالحکومت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے کچھ دن بعد ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے پر سرکاری طور پر کوئی لب کشائی نہیں کی گئی۔پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس (17 ویں لوک سبھا کا 13 واں اجلاس اور راجیہ سبھا کا 261 واں اجلاس)18سے 22 ستمبر تک بلایا جا رہا ہے جس کی پانچ نشستیں ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ امرت کال کے درمیان پارلیمنٹ میں نتیجہ خیز بحث و مباحثے کے منتظر ہیں۔