۔18اضلاع میں کوئی مثبت نہیں،سرینگر اور جموں میں4متاثر

پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر کے 18اضلاع میں کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص متاثر نہیں ہوا ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں 4افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 54ہزار 47ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 17ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4751بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 15ہزار 581ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں جموں صوبے میں2جبکہ کشمیر میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ کشمیر صوبے کے 9اضلاع جن میں بارہمولہ، بڈگام ، پلوامہ، کپوارہ، بانڈی پورہ، اننت ناگ، گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ ضلع سرینگر میں2افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ سرینگر میں مثبت قرار دئے گئے 2دونوں افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد  2لاکھ 87ہزار706ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 58ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 9اضلاع جن میںادھمپور، راجوری، ڈودہ ، پونچھ ،کٹھوعہ، کشتواڑ،سانبہ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ ضلع جموں میں 2افراد کو مثبت قرار دی جاسکتی ہے۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے دونوں افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 341ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں مسلسل 17ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2328بنی ہوئی ہے۔