ایجنسیز
مکہ مکرمہ//لبیک اللھم لبیک ،کیساتھ لاکھوں عازمین حج نے خانہ کعبہ میں خشو وخضوکیساتھ حاضری دیکر فریضہ حج ادا کیا۔ حج اسلام کا پانحواں رکن ہے،جو9ھ میں فرض ہوا۔سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔ان کے مطابق بیرون مملکت سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج سعودی عرب آئے جبکہ داخلی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 654 رہی ۔اتھارٹی کا کہنا ہے اندرون اور بیرورن ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 جبکہ خواتین کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 389 تھی۔بیرون مملکت سے آنے والوں میں فضائی راستے سے 14 لاکھ 35 ہزار 17 ، بری راستے سے 66 ہزار 465 جبکہ بحری راستے سے 5 ہزار 94 حجاج سعودی عرب پہنچے۔محکمہ شماریات نے یہ اعداد وشمار وزارت داخلہ کے انتظامی ریکارڈ کی مدد سے جاری کیے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ برس 1.8 ملین عازمین نے حج ادا کیا۔ ان میں سے 1.6 ملین بیرون ملک سے آئے تھے۔ اس سال حج مقامات پر 18.3 ملین کالز اورانٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا۔سعودی کمیونیکیشن، سپیس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے کہا ہے کہ اس سال حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور حج مقامات پر8 ذی الحجہ کو کالز کی تعداد 18.3 ملین تک پہنچ گئی۔ایس پی اے کے مطابق ان میں 15.8 ملین مقامی اور 2.5 ملین بین الاقوامی کالز تھیں۔حج مقامات پر10 لاکھ مکعب میٹر پانی کی فراہمی کی گئی۔موبائل انٹرنیٹ انڈیکیٹرز کے حوالے سے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ کی رفتار357 میگا بائٹس سیکنڈ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے اسی دن کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔جبکہ ڈیٹا کا یومیہ فی فرد استعمال 4122 میگا بائٹس تک پہنچ گیا، جو عالمی شرح 2.8 سے زیادہ ہے۔یاد رہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور حج مقامات پر وائی فائی رسائی پوائنٹس کی تعداد 10 ہزار 500 سے زیادہ ہے۔