نیوز ڈیسک
جموں//جموں صوبے میں سیکورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے غرض سے ایک اہم اقدام کے تحت حکا م نے 16 ریلوے اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمروں (سی سی ٹی وی) کی تنصیب ہری جھنڈی دکھائی ہے ۔ سیکورٹی منظر نامہ میں مزید بہتری لانے کے غرض سے حکام نے جموں صوبے میں 16ریلوئے اسٹیشنوں کی نشاندہی کی ہے جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے ۔ ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ فیروز پور صوبے کے تحت آنے والے جموں صوبے کے 16 ریلوے اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی نصب کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کی تنصیب کا کام محکمہ ریلوے کے تحت نربھیا فنڈ کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا استعمال خواتین مسافروں پر خصوصی توجہ کے ساتھ ٹرینوں میں حفاظت کو بڑھانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کٹھوعہ، وجئے پور، باری برہمنہ اور جموں صوبے کے دیگر چھوٹے ریلوے اسٹیشنوں پر لگائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر تین اسٹیشنوں کیلئے ایک مشترکہ کنٹرول روم تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ک کہ ریلوے پروٹیکشن فورس کی ماہر ٹیم پلیٹ فارم پر ہر سرگرمی پر نظر رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا’’ناردرن ریلوے نے اس منصوبے کے لیے منظوری دے دی ہے اور جنوری 2024 تک، سی سی ٹی وی نصب کرنے کا کام مکمل ہونے کی امید ہے‘‘۔اہلکار نے کہا ’’فیروز پور صوبے کے تحت 169 اسٹیشنوں پر ویڈیو سرویلنس سسٹم نصب کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں 27 این ایس جی کی چھ زمروں اور تین این ایس جی زمروں ہیں یعنی کل 30 ریلوے اسٹیشن ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک جموں صوبے کے 16 ریلوے سٹیشنوں کو سسٹم سے لیس کیا جا رہا ہے، چونکہ باری برہمنہ، وجے پور اور مجالٹا سمیت چھوٹے ریلوے سٹیشنوں پر ٹرینوں کو مختصر ٹھہرایا گیا ہے، اس لیے ایسے مقامات پر جرائم کے امکانات بہت زیادہ ہیں لیکن سی سی ٹی وی نصب کرنے سے ان چھوٹے اسٹیشنوں پر سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا جائے گا۔