عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
کیف//یوکرین میں روس کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تقریباً 1500 لوگوں کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے ۔ جن میں سے 98 فیصد نے ماسکو اور کیف کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے پروگرام میں شرکت کے لیے درخواست دی ہے ۔ دی ٹائمز اخبار نے یہ اطلاع دی۔ اخبار کی رپورٹ میں جمعہ کو کہا گیا کہ یوکرین کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے فروری 2022 میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے 8000 سے زیادہ مجرمانہ معاملے شروع کیے ہیں۔یوکرین میں سنگین غداری کی سزا 15 سال قید یا جائیداد کی ضبطی کے ساتھ عمر قید ہے ۔ ‘‘تعاون پسندی’’ کے ملزمین کو ایک لاکھ 70 ہزار یوکرینی کرنسی تک جرمانہ یا تین سے پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔