گول// 15اگست کے سلسلے میں گول میں سب ڈویژن گول کی انتظامیہ نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس کی صددارت ایس ڈی ایم گول پنکج بڈگوترہ نے کی۔اس موقعہ پر متعدد محکمہ کے آفیسران و ملازمین نے شرکت کی۔میٹنگ میں15 اگست کی تقریب کے سلسلے میں جائزہ لیا گیا اوراس کو احسن طریقہ سے منانے اور پروگرام منعقد کروانے بارے بھی غور وخوض کیا گیا ۔میٹنگ میں ایس ڈی ایم گول نے تمام محکمہ جات کے آفیسران کو اپنی اپنی ذمہ واریاں سونپیں ۔ ایس ڈی ایم نے اس موقعہ پرجہاں پر یہ تقریب کاانعقاد ہو گا اُس کے آس پاس صفائی بارے بھی آفیسران سے تبادلہ خیال کیاگیا اور گندگی کے ڈھیر جو جمع ہیں اُن کو بھی اٹھانے بارے بات کی ۔میٹنگ میں محکمہ تعلیم،محکمہ مال، صحت،صحت عامہ، پی ڈبلیو ڈی، سی ڈی پی او،ہارٹیکلچر،ایگریکلچر،آرمی،بجلی ،فائر سروس،محکمہ رورل ڈولپمنٹ ،فوڈ،آئی ٹی آئی، ٹرریجرری، جنگلات ،شیپ، ودوسرے محکمہ کے آفیسران وملازمین بھی موجود تھے۔