۔15اگست کی آمد آمد|| وادی میں سیکورٹی سخت سرینگر اورجموں شہروں میں اضافی سیکورٹی تعینات

 عظمیٰ نیوز سروس

 

سرینگر //15اگست کو یوم آزدی کی تقریبات کو خوش اسلوبی کیساتھ انجام دینے کیلئے جموں کشمیرمیں حفاظت کے غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔ 15اگست کو یوم آزادی تقریبات کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کیلئے جہاں پولیس کی جانب سے حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کئے جارہے ہیں وہیں شہر سرینگر میں بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

 

تقریبات کو خوش اسلوبی کیساتھ انجام دینے کیلئے جموںکشمیر میں حفاظت کے غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ بخشی سٹیڈیم سرینگر اور مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں کے علاقو ں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ دراندازی کے واقعات رونما ہونے کے پیش نظر حد متارکہ پر مزید پولیس وفورسز تعینات کردی گئی ہیں کسی بھی ناخوشگوارواقعے کو ٹالنے کیلئے فورسزکو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جبکہ شہر سرینگر میں فضائی نگرانی کیلئے ڈرون خدمات حاصل کی جا رہی ہے ۔15اگست کے موقعے پر ملک بھر کی طرح جموںوکشمیر میں بھی تقریبات کا انعقاد ہوگا سب سے بڑی تقریب بخشی سٹیڈیم سرینگر میں منعقد ہوگی جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا مارچ پاسٹ پر سلامی لینگے اور گار ڈ آف آنر پیش کرئینگے ۔سٹیڈیم کی طرف جانے والی شاہرائوں پر چیکنگ پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں اور شہر سرینگر میں ڈرون خدمات کے ذریعے مشکوک نقل و حمل پر نظر گزر رکھی جا رہی ہے ۔