رام بن//رام بن میں15اگست کی مناسبت سے تقریب منعقد کرنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اے ڈی سی رام بن رویندر کمار سادھو کی قیادت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں اے ڈی سی انگریز سنگھ ،پی او، آئی سی ڈی ایس اشوک پنڈتا ،اے سی آر وویک پوری ،سی ای او، ڈپٹی سی ایم او،فوجی افسروں ، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹو انجینئروں،اے سی ڈی ،آئی آر پی کے افسروں، ٹریفک پولیس، ضلع یوتھ سروسزو سپورٹس ،گورنمٹ سکولوں کے پرنسپلوں اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے علاوہ این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔کافی بحث و مباحثۃ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گرائونڈ ،چندر کوٹ میں منعقد کی جائے گی۔جہاں پر جھنڈا لہرایا جائے گا اور رسمی پریڈ پر سلامی لی جائے گی۔پریڈ میں جموں و کشمیر پولیس ،آئی آر پی، سی آر پی ایف، فارسٹ پروٹکشن فورس ،این سی سی کیڈٹ اور سکولی بچے شرکت کریں گے۔اے ڈی سی نے تمام متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ تقریب میں شرکت یقینی بناکر تقریب کی شان بڑھائیں۔میٹنگ میں سلامتی ،نشستوں کے انتظام ، پینے کے پانی ،اور بجلی سپلائی ،روکاوٹیں کھڑی کرنے،فل ڈریس ریہرسل ،ٹریفک کے نقل و حرکت، طلبا کو ریفرشمنٹ وغیرہ پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔طلبا کو تقریب کی جگہ تک لیجانے و لانے اور اس مقام و سرکاری دفاتر کو روشن کرنے کے لئے انتظامات پر بھی غور کیا گیا ۔اے ڈی سی نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کئی کمیٹیاں بھی تشکیل دیں۔انہوں نے ٹیم ممبران کو تقریب کی کامیابی کے لئے تعاون سے کام کرنے کی بھی ہدایت دی۔