پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 149 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 56ہزار 605ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 5ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4758 بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے 8اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 12اضلاع میں 149افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ مثبت قرار دئے گئے 149افراد میں جموں صوبے میں73جبکہ کشمیر میں 76افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر صوبے کے بانڈی پورہ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں 76افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ 61،بارہمولہ میں 2، بڈگام میں 1، پلوامہ میں 1، کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 2 اور گاندربل میں 4افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔
کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 88ہزار 627ہوگئی ہے۔ وادی میں مسلسل 15ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2425بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 5اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 73افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کررکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 71افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 73افراد میں ضلع جموں میں57، ادھمپورہ میں 9، کٹھوعہ میں 3، سانبہ میں 3 جبکہ پونچھ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 67ہزار 978ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں مسلسل 5ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2333بنی ہوئی ہے۔
ملک میں 20ہزار سے زائد نئے کیس
۔47اموات کا اضافہ
یو این آئی
نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 20,038 نئے معاملے سامنے آئے جس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 4,37,10,027 ہو گئی ہے۔ قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 11,15,068 ویکسین لگائی گئیں۔ جس کی وجہ سے اب تک 199 کروڑ 47 لاکھ 34 ہزار 994 ٹیکے لگائے چکے ہیں۔اس عرصے میںکورونا سے 47 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 604 تک پہنچ گئی ہے۔اس وقت ملک میں فعال کیسز کی تعداد 1,39,073 ہے۔