۔1474رجسٹرڈ تعمیراتی مزدور ایک کروڑ روپے کی تعلیمی امداد جاری

 مختلف اسکیموں کے تحت 7699 مستحقین میں 5.15 کروڑ روپے تقسیم

سرینگر//ڈپٹی کمشنرسرینگر، محمد اعجاز اسد نے جمعہ کو جموں و کشمیر بلڈنگ اینڈ دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت تعلیمی امداد کے مد میں 1474 مستفیدین/رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں کے حق میں 1.034 کروڑ روپے کی رقم جاری کی۔ یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں مستحقین سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت عمارت اور دیگر تعمیراتی کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اسکیمیں چلا رہی ہے جس کا مقصد رجسٹرڈ کارکنان کیلئے روزگار اور سروس کی شرائط کو ریگولیٹ کرنا اور حفاظت، صحت اور بہبود کے اقدامات فراہم کرنا ہے۔شروع میں، ڈی سی کو اسسٹنٹ لیبر کمشنر نے بتایا کہ رواں مالی سال 2022-23 کے دوران 7671 رجسٹرڈ ورکرز کے 10554 بچوں کو تعلیمی امداد کے طور پر 3.88 کروڑ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔اسی طرح، اسی مدت کے دوران مختلف اسکیموں کے تحت 7699 مستفیدین میں 5.15 کروڑ روپے بھی تقسیم کیے گئے جن میں موت کے بعد مالی تعاون ، دائمی بیماری کی امداد اور معذوری/طبی امداد شامل ہے۔