یو این آئی
نئی دہلی/تحقیقات میں شاندار کارکردگی کے لئے 22 خاتون پولیس اہلکاروں سمیت 140 پولیس اہلکاروں کو مرکزی وزیر داخلہ کے میڈل سے نوازا گیا ہے ۔ یہ میڈل 2018 میں تشکیل دیا گیا تھا، جس کا مقصد جرائم کی تفتیش کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو فروغ دینا اور تفتیش میں اس طرح کی عمدگی کو تسلیم کرنا ہے ۔ان ایوارڈز کا اعلان ہر سال 12 اگست کو کیا جاتا ہے ۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، اس سال ان ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن سے 15، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی سے 12، اتر پردیش کے 10، کیرالہ اور راجستھان کے نو -نو، تمل ناڈو کے آٹھ، مدھیہ پردیش کے سات، گجرات کے چھ اور باقی دیگر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں/تنظیموں کے پولیس اہلکار ہیں۔