عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت اکیڈمک سیشن 2026-2025 ء کے لئے چار سالہ اَنڈرگریجویٹ پروگرامز (ایف وائی یو جی پی) میں داخلے کھولنے کا اعلان کیا ہے تاکہ حال ہی میں 2+10 بائی اینول اِمتحان پاس کرنے والے طلبأ 29؍ ستمبر 2025 ء سے جموں و کشمیر کے تمام ڈِگری کالجوں میں داخلہ حاصل کرسکیں۔حکومت نے یہ فیصلہ پاس ہوئے طلبأ کے تعلیمی سال کو محفوظ بنانے کے لئے لیا ہے۔طلبأکی سہولیت کے لئے آن لائین رجسٹریشن کا انٹرفیس سمرتھ پورٹل https://jkadmissions.samarth.ac.in پر فعال رہے گا۔اہل اُمیدوار جو داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، اُنہیں چاہیے کہ وہ اِن کالجوں کے ایڈمیشن کونسلنگ سینٹروں سے رابطہ کریں جن میں وہ داخلہ لینا چاہتے ہیں اور اَپنی پسند کے پروگراموں کے لئے اپنا رجسٹریشن اور درخواست مکمل کریں۔ریگولر اُمیدوار جو گزشتہ مرحلوں میں داخلہ حاصل نہیں کرسکے تھے وہ بھی اِس مدت کے دوران درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔