بڈگام//وزیر مال غلام نبی لون ہانجورہ نے اپنے حلقہ انتخاب چرارِ شریف میں 13.85 کروڑ روپے کی لاگت والے برنوار سڑک پروجیکٹ سمیت مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ، سپر انٹنڈنگ انجینئر آر اینڈ بی ، ایس ای ہائیڈرو لیکس،پی ایم جی ایس وائی اور ایس ڈی ایم چاڈورہ کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران بھی وزیر کے ہمراہ تھے۔11کلومیٹر ہانجورہ برنوار روڑ پروجیکٹ پی ایم جی ایس وائی کے تحت تعمیر ہو رہا ہے ۔ دورے کے دوران وزیر موصوف نے 13 کلومیٹر طویل نیگوجبار روڑ پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ غلام نبی لون ہانجورہ نے نوہر بذگو لشکرن پروجیکٹ کو ترقی دینے اور سڑک پر میکڈم بچھانے کے لئے محکمہ تعمیرات عامہ کو خصوصی ہدایات دیں۔وزیر موصوف نے ہانجورہ برنوار روڑ پروجیکٹ کے تحت آنے والے اراضی کے مالکان کو 50فیصد معاوضے کی ادائیگی کی ہدایت دی۔ انہوںنے متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں پر باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنے اور پروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔اس موقعہ پر کئی وفود نے وزیر کے ساتھ ملاقات کی اور اُنہیں اپنی شکایات اور معاملات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر نے وفود کو یقین دہانی دی کہ اُن کے جائز شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔