نئی دہلی// مائیکروسافٹ ملک کی چھ ریاستوں کے 10اضلاع کے منتخب 100دیہات میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کے لئے آگے آیا ہے تاکہ اسمارٹ اور منظم زراعت کے لئے کاشت کاروں کو انٹرفیس تیار کیا جاسکے جس میں کٹائی کے بعد کے انتظام اورتقسیم شامل ہیں۔اس سلسلے میں بدھ کے روز وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کی موجودگی میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ۔ اس کے تحت اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، گجرات ، ہریانہ ، راجستھان اور آندھرا پردیش کے منتخب دیہات میں پائلٹ پروجیکٹس شروع کئے جائیں گے ۔ مائیکرو سافٹ اس پروجیکٹ کے لئے اپنے مقامی پارٹنر، ‘کراپ ڈیٹا’ کے ساتھ شامل ہوا ہے ۔اس سلسلے میں ، وزیر نریندر تومر اور دونوں وزرائے مملکت کی موجودگی میں مفاہمت نامہ اور سہ فریقی عمل کا تبادلہ ہوا۔ پروجیکٹ ایک سال کا ہے اور دونوں فریق اس کی لاگت برداشت کریں گے ۔ یہ منصوبہ منتخب 100 دیہاتوں میں کسانوں کی بہتری کے لئے مختلف کام انجام دے گا ، جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اس منصوبے سے کسانوں کی ان پٹ لاگت میں کمی آئے گی اور کاشتکاری میں آسانی ہوگی۔ملک میں وائبرینٹ ڈجیٹل زرعی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لئے دوسرے سرکاری اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر اسی طرح کے پائلٹ منصوبے چلانے کی تجویز ہے ۔حکومت کا مقصد غیر متضاد معلومات کے مسئلے کو ختم کرکے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے ۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے مقصد سے متعدد نئے اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک اہم اقدام قومی کسانوں کے ڈیٹا بیس پر مبنی ایگری فنڈز کی تشکیل ہے ۔ حکومت ملک بھر سے کسانوں کے اراضی کے ریکارڈ کو جوڑ کر کسانوں کا ڈیٹا بیس تیار کررہی ہے ۔ وزیر اعظم کسان ، مٹی ہیلتھ کارڈ اور پردھان منتری فصل کی انشورنس اسکیم سے متعلق حکومت کے پاس دستیاب اعداد و شمار کو مستحکم کردیا گیا ہے اور دیگر اعداد و شمار کو شامل کرنے کا عمل جاری ہے ۔ وزیر زراعت نے وزارت زراعت کی تمام اسکیموں میں جو بھی اثاثے بنائے جائیں گے اسے جیو ٹیگنگ کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے ۔2014کے بعد سے ، حکومت نے کسانوں کی سہولت اور ان کی آمدنی میں اضافہ کے لئے کاشتکاری میں جدید ٹکنالوجی کے استعمال پر بہت زور دیا ہے ۔