بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے بدھ کو 10 پولیس افسران کو ایک ماہ سے زیادہ کی مدت کیلئے اضافی چارج تفویض کئے ہیں۔ آرڈر کے مطابق، سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی حیدرآباد میں حال ہی میں شامل آئی پی ایس افسران کی ڈیپوٹیشن کے پیش نظر 10 پولیس افسران کو اضافی چارج تفویض کئے گئے ہیں۔حکم نامہ کے مطابق15ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنگ افسر مبشر لطیفی کو ایس ڈی آر ایف سکینڈ بٹالین کے کمانڈنگ افسر کا اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ ڈویژنل کمانڈنٹ ہوم گارڈس کشمیر کے کمانڈنگ افسر فردوس اقبال کو ایس ڈی آر ایف فسٹ بٹالین کے کمانڈنگ افسر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہوم گارڈس کے ایس ائو، بی رندھیر سنگھ کو ڈویژنل کمانڈنٹ ہوم گارڈس جموں کا اضافی چارج دیا گیا جبکہ آئی آر18ویں بٹالین( کیمپ کمانڈنٹ سی آئی ڈی سیل نئی دہلی) کو ایس ایس پی سی آئی ڈی سیل نئی دلی کا اضافی چارج دیا گیا۔آرڈر کے مطابق AIG(کیمونکیشنز) پولیس ہیڈ کوارٹر منوج کمار پنڈت کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل(بلڈنگس) پولیس ہیڈ کوارٹر اور ایس ایس پی انٹی کورپشن بیورو جوگیندر سنگھ کو ڈائریکٹر ایس ایس ایف کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔حکم نامہ کے مطابق اے ایس پی،سی آئی کے ظہور احمد وانی کو ایس ایس پی،سی آئی ڈی،سی آئی کشمیر کا اضافی چارج دیا گیا جبکہ چھٹے بٹالین آئی آر کے ڈپٹی کمانڈنٹ حامد حسین کو اسی بٹالین کے کمانڈنگ افسر کا اضافی چارج دیا گیا۔آئی آر پی نویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنگ سریندر کمار کو اسی بٹالین کے کمانڈنگ افسرکا اضافی چارج دیا گیاہے۔