عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کشمیر ڈویژن میں پیر سے شروع ہونے والے دسویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات میں68,804 سے زیادہ طلبا نے شرکت کی۔جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کشمیر کے پورے خطے میں 994 امتحانی مراکز قائم کیے تھے۔بورڈنے کہا ہے کہ 10ویں کے سالانہ ریگولر امتحانات کے لیے 68,804 طلبا کا داخلہ کشمیر ڈویژن کے دس اضلاع سے ہے۔اس کے علاوہ، بورڈ نے یہ بھی بتایا تھا کہ کرگل سے کم از کم 660 اور لیہہ ضلع سے 95 نے بھی امتحانات کے لیے اندراج کیا تھا۔اس سے قبل بورڈسکریٹری نے کہا تھا کہ 11ویں جماعت کے 82,000 طلبہ کے لیے 760 مراکز اور 12ویں جماعت کے 70,000 طلبہ کے لیے بالترتیب 682 مراکز بنائے گئے ہیں۔